عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)نے جمعرات کو کہا کہ ملی ٹینٹوں نے پہلگام میں سیاحوں کی زیادہ موجودگی کی وجہ سے اس خوفناک حملے کے لیے خوبصورت بائسرن کا انتخاب کیا۔این آئی اے عہدیداروں نے بتایا کہ “تین ملی ٹینٹ” وحشیانہ حملے میں براہ راست ملوث تھے جس میں 22 اپریل کو 26 لوگ مارے گئے تھے۔این آئی اے کے ایک ترجمان نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے “جوابی وقت” کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی ہدف کا انتخاب کیا گیا تھا، جو اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملی ٹینٹوں نے بائسرن کو اس کی “زیادہ سیاحوں کی موجودگی”، الگ تھلگ جگہ” کی وجہ سے ہدف کے طور پر منتخب کیا اور اس بات پر غور کرنے کے بعد کہ “سیکیورٹی ایجنسیوں کی طرف سیجوابی کارروائی میں وقت لگے گا”،۔ این آئی اے نے جون میں دو افراد کو پاکستان میں مقیم تین ملی ٹینٹوںکو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جنہیں گزشتہ ماہ کے آخر میں مسلح افواج نے ہلاک کر دیا تھا۔این آئی اے حکام نے کہا تھا کہ دونوں افراد نے ملی ٹینٹوںکو کھانا، پناہ گاہ اور لاجسٹک مدد فراہم کی تھی۔