عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //پہلا کھیلو انڈیا واٹر سپورٹس فیسٹیول 21 اگست سے 23 اگست تک سرینگر کی مشہور ڈل جھیل میں منعقد ہوگا۔ اس کا اعلان نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے جمعرات کو کیا۔ کھیلو انڈیا کیلنڈر کے حصہ کے طور پر، جموں اور کشمیر میں واٹر گیمز کا افتتاحی ایڈیشن پہلے کھیلو انڈیا بیچ گیمز کے بعد آتا ہے جو مئی میں دیو میں منعقد ہوئے تھے۔ واٹر اسپورٹس فیسٹیول میں پانچ کھیل کیکنگ اور کینوئنگ، روئنگ، واٹر سکینگ، شکارا ریس اور ڈریگن بوٹ کھیلے جائیں گے۔مرکزی وزیر ڈاکٹر منکھ دیوی نے کہا”کھیلو انڈیا واٹر اسپورٹس فیسٹیول وسیع بنیاد پر کھیلوں اور کھلاڑیوں کے لیے قومی سطح پر اظہار خیال کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا ایک اور ثبوت ہے۔ دیو میں پہلے کھیلو انڈیا بیچ گیمز کی طرح، ہم چاہتے ہیں کہ کھیلو انڈیا مزید جامع بن جائے اور ملک کے ہر کونے تک پہنچ جائے،”۔ اوپن ایج مقابلے میں 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 400 سے زیادہ کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ کھلاڑیوں کی نامزدگی نیشنل سپورٹس فیڈریشن ان کی قومی چیمپئن شپ یا دیگر مناسب ایونٹس سے کرے گی یا جیسا کہ گیمز ٹیکنیکل کنڈکٹ کمیٹی نے میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کیا ہے۔ڈاکٹر منڈاویہ نے مزید کہا”ایشیا میں پانی کے کھیلوں میں ہندوستان کا مقام اچھا ہے۔ ڈل جھیل میں واٹر سپورٹس فیسٹیول ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیار کرنے میں مدد کرے گا۔