جموں// بنگلور سے تعلق رکھنے والے جونا ونکتاکارتھک راجہ جوکہ 18 سال کے ہیں کی جانب سے پہلا پرنٹ نیوزپیپر اورمیگزین ایگریٹر۔پیپربوائے لانچ کیاگیاہے۔ جوناونکتاکا رتھک کی پندرہ مہینوں کی محنت کے بعد نیوزپیپراورمیگزین کومنظرعام پرلایاگیا۔پیپربوائے ایک موبائل ایپلی کیشن ہے جس میں ہندوستانی اخبارات اورمیگزین اپ لوڈ ہوتے ہیں۔یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق پیپربوائے اگنوسٹک پلیٹ فارم ہے اوراس کے ورنی کولر پبلی کیشن ہندوستانی سماج کو خبروں کاحصہ بنانے کےلئے اہمیت کاحامل ہے۔پیپربوائے کامقصد گلوبل لیٹرشپ کوخبروں کی ترسیل کویقنی بناناہے۔اُترپردیش پیپربوائے کےلئے اہم مارکیٹ ہے ۔کمپنی کی جانب سے پہلے ہی 59 فیصداخبارات خطے میں لسٹ کی گئی ہیں اورتوقع ہے کہ آنے والے مہینوں میں یہ شرح سوفیصدہوجائے گی۔پیپربوائے میں اس وقت 400 اخبارات اورمیگزین (قومی ) اپ لوڈ ہیں اوریہ گوگل پلے سٹورپرلائیودستیاب ہے۔ کارتھک راجہ نے تعلیم مکمل کرنے کے بعدیہ آئیڈیامتعارف کیااورنئے پلیٹ فارم کی طرف پیش قدمی کی۔اس کام کےلئے کارتھک کواس کے والدین نے کافی تعاون دیا۔شروع میں کارتھک نے صرف دو ممبران کی ٹیم سے پیپربوائے لانچ کیااوراس وقت یہ ٹیم 50ہوچکی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں اس کی توجہ ٹائیر2اور 3 شہرہیں جن کی آبادی ہندوستانی آبادی میں 31.6 فیصدبنتی ہے ۔ پیپربوائے اگریگریٹڈ ہیں اور ریجنل نیوزکابہت بڑاپلیٹ فارم ہے ۔ ا س بارے میں کارتھک جوکہ اس ایپلی کیشن کے بانی ہیں نے کہاہے پیربوائے کامقصد نیوزپیپرریڈنگ اورڈیجٹل ڈیوائسزکے فاصلے کوختم کرناہے تاکہ آن لائن پلیٹ فارم سے ہرکوئی مستفید ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ بڑے پیمانے پرمیری کوشش کوسراہاجارہاہے اوراینڈرائڈفون پر اس ایپلی کیشن کوhttps://play.google.com/store/apps/details?id=com.paperboypvt.paperboyاس لنک سے ڈاؤن لوڈکیاجاسکتاہے۔