سرینگر//پہاڑی کلچرل اینڈ ویلفیئر فورم جنوبی کشمیر نے ضمنی پارلیمانی انتخابات کیلئے کانگریس اور نیشنل کانفرنس پارٹی کے مشترکہ نامزد امیدوار غلام احمد میر کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ کیاہے۔ کانگرنس پارٹی کی جانب سے اخبار کے نام جاری کئے گے ایک پریس بیاں کے مطابق فورم کے معروف ممبر نے کھنہ بل اننت میں کانگریس اُمیدوار کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں پسماندہ طبقہ کی مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ممبر نے کہا کہ موجودہ سرکار اس طبقہ کے مسائل کو حل کرنے میں بری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے ۔اس دوران ممبر نے پسماندہ طبقہ کے مسائل کے متعلق غلام احمدمیر کو آگاہ کیا ۔کانگریس لیڈر تاج محی الدین اور غلام احمد میر نے فورم کے ممبر کو پارٹی میں شامل ہونے پر استقبال کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اس طبقہ کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے ۔