عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//پہاڑی ٹرائب ایس ٹی فورم جموں و کشمیر کی جانب سے ضلع راجوری کے بلاک سندربنی اور نوشہرہ کا دورہ کیا گیا تاکہ بلاک سطح پر ایگزیکٹو ونگز کو مستحکم کیا جا سکے اور پہاڑی قبیلے کی سماجی، ثقافتی و معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کیے جا سکیں۔ریاستی کوآرڈی نیٹر وکرانت شرما کی قیادت میں وفد میں سینئر ایگزیکٹو ممبران بھرت بھوشن وید، سریندر شرما اور بندو چودھری شامل تھے۔ انہوں نے سول سوسائٹی کے اہم افراد سے ملاقات کی اور فورم کے آئندہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔سندربنی میں ہونے والے اجلاس کی صدارت سینئر سٹیزن کونسل سندربنی کے صدر کے کے خاکی نے کی، جنہوں نے وکرانت شرما کو ریاستی کوآرڈی نیٹر منتخب ہونے پر شال پیش کر کے اعزاز دیا اور مکمل حمایت کا یقین دلایا۔یہ اجلاس سماجی کارکن امرجیت شرما کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر ملوک راج، راکیش شرما، بلونت راج شرما، نشیکانت شرما، سنجیو کھجوریہ، سمیّت سودن، انکیت بالی، اکشے شرما، روہت شرما، راکیش کمار، اجے شرما، شانتی بھوشن، ایشان شرما و دیگر معززین شریک ہوئے۔فورم کے وفد نے نوشہرہ کے گائوں بریری کا بھی دورہ کیا اور وہاں یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے پر سردار ہرجوت سنگھ ولد سردار دلجیت سنگھ و سردارنی جتندر کور کو مبارکباد دی۔ہرجوت سنگھ نے ابتدائی تعلیم کرسچین اسکول نوشہرہ سے حاصل کی اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی، دہلی سے پولیٹیکل سائنس میں پوسٹ گریجویشن مکمل کیا۔ وہ پہلے ہی جے کے اے ایس امتحان 2023 میں بھی کامیاب ہو چکے ہیں۔