سرینگر /پہاڑی مشاورتی بورڈ سرینگر میں جمعہ کو ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پہاڑی کے قلمکار عبدالرشیدلون غمگین کی تحریر کردہ پہاڑی کتاب ’’گھر گھر کی کہانی‘‘ کی رسم رونمائی ہوئی۔اس موقعہ پربورڈ کے وائس چیئرمین کلدیب راج گھپتا ، ایم ایل اے کرناہ ایڈوکیٹ راجہ منظور ،ایم ایل سی ظفر اقبال منہاس ،سابق ایم ایل سی سید رفیق شاہ ، بورڈ کے سکریٹری ڈاکٹر ذاکر حسین ،پروفیسر جہانگیر دانش ، ایس پی عبدالرشید بٹ، معروف پہاڑی قلمکاراور فنکار عبدارشید قریشی، سماجی کارکن پیرزادہ سراج الدین قریشی، محمد مقبول خان، سابق ایس ڈی ایم عبدالحمید خان ،سابق ڈائریکٹر ریڈو کشمیر سرینگر غلام نبی ضیاء محمد اقبال کاظمی کے علاوہ پہاڑی زبان سے تعلق رکھنے والے معزز شہریوں نے شرکت کی ۔ایم ایل سی ظفر اقبال منہاس نے پہاڑی ڈکشنری تیار کرنے کیلئے کلچرل اکیڈمی کو اپنے ایم ایل سی فنڈس سے دس لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا ۔ ڈاکٹر زاکر حسین نے کشمیر عظمیٰ کوبتایا کہ عبدالرشیدن لون غمگین کی کتاب ،گھر گھر کی کہانی 338صفات پر مشتمل ہے اور اس میں 10پہاڑی ڈرامے ہیں ۔ظفرا قبال منہاس نے کہا کہ رشید لون کی کتاب پہاڑی زبان بولنے والے لوگوں کی عکاسی کرتی ہے ۔راجہ منظور نے پہاڑی بورڈ کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پہاڑی قوم کو متحدہو کر کام کرنے پر زور دیا ۔