Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر تعطل کاشکار

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 10, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 جموں خطہ کے پہاڑی علاقوں میں سڑک حادثات کا سلسلہ تھمنے کانام نہیں لے رہا۔ گزشتہ روز ریاسی کے مہور علاقے میں ایک ٹیمپو حادثے کاشکار ہوگیا جس کے نتیجہ میں 9افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ دیگر زخمی ہوئے ۔پہاڑی علاقوں کے جغرافیائی خدو خال ایسے ہیں کہ اگر ڈرائیور سے دوران ڈرائیونگ کوئی معمولی سی غلطی بھی ہوئی تو گاڑی کئی فٹ گہری کھائی میں گر سکتی ہے ۔حالیہ کچھ برسوںکے دوران خطہ چناب اور خطہ پیر پنچال میں کئی ایسے دردناک حادثات رونما ہوئے ہیں جن کی وجہ سے سینکڑوں افراد کی جانیں چلی گئیں اور بڑی تعداد میں لوگ اپنے اعضا ء سے محروم ہونے کے بعد زندگی بھر کیلئے محتاج بن کر رہ گئے ۔ان علاقوںکے جغرافیائی خدوخال جس قدر پُر خطر ہیں اسی قدر یہاں کی سڑکیں خستہ حالی کے بھیانک مناظر پیش کر تی ہیں۔ان خطوں میں سڑکوں کا حال یہ ہے کہ ایک پروجیکٹ کو مکمل ہونے میں برسوں نہیں بلکہ دہائیاں لگ جاتی ہیں ۔اگرچہ حکومت ان علاقوں کی تعمیروترقی کیلئے بڑے بڑے دعوے کررہی ہے لیکن زمینی سطح پر صورتحال یہ ہے کہ سڑک رابطے نہ ہونے کے برابر ہیں ۔یہ بانہال کے علاقے چملواس سے نیل جانے والی رابطہ سڑک ہویامنڈی ۔پھاگلہ ۔بفلیاز کا اہم پروجیکٹ ہو یاپھر اسی طرح کی دیگر سڑکوں کی تعمیر ہو ،ہر ایک پروجیکٹ کو تعطل کاشکار بنایاگیاہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔جہاں چملواس ۔نیل سڑک چار دہائیوں سے تعمیر نہیں ہوپائی ہے وہیں منڈی ۔ پھاگلہ ۔ بفلیاز سڑک کو پچاس برسوں بعد بھی مکمل نہیں کیاجاسکاہے ۔کئی ایسے پروجیکٹ ہیں جن کی تعمیر کاکام 70 کی دہائی میں شروع کیاگیاتھالیکن بدقسمتی سے ان کی تکمیل کیلئے ایک مرتبہ نہیں بلکہ کئی مرتبہ ہدف طے کئے گئے، لیکن تکمیل کی منزل کبھی حاصل نہیں کی گئی۔اسی چیز کا ذکر کامپٹرولر  اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا نے بھی اپنی رپورٹ میں کیاہے ۔اگرچہ اس حوالے سے سبھی محکمہ جات کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگایاگیاہے لیکن سب سے زیادہ خراب کارکردگی محکمہ تعمیرات عامہ کی بتائی گئی ہے ۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ سب سے زیادہ نامکمل پروجیکٹ محکمہ تعمیرات عامہ جموںکے ہیں جن کی تعداد  792ہے ،جس کے بعد پی ایچ ای اور بجلی کے محکموں کا نمبر آتاہے ۔مجموعی طور پر 900سے زائد ایسے ترقیاتی پروجیکٹ ہیں جن کی ریاستی سرکار طے شدہ ہدف کے مطابق تعمیر نہیں کرسکی ہے ۔اس رپورٹ سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ ریاست خاص کر جموں صوبہ میں ترقیاتی پروجیکٹوں کی تکمیل کا تناسب کیاہے ۔ظاہر سی بات ہے کہ جب کام کی رفتار اس قدر تعطل کاشکار رہے گی تو پھر ریاست کی ترقی کا خواب پوراکیسے ہوسکے گا۔ اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ پہاڑی خطوں میں ترقیاتی پروجیکٹوں خاص کر سڑکوں کی تعمیر کاکام آسان نہیںہوتا اور اس کیلئے پہاڑوں تک کو چیرناپڑتاہے لیکن حکومت کی طرف سے اسی حساب سے رقومات بھی فراہم کی جاتی ہیں تاہم سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اگرحکام کی طرف سے کسی پروجیکٹ پر معمولی سے جھگڑے یا تنازعہ کی وجہ سے کام بند کر دیا جاتا ہیتوپھر اس کی طرف مڑ کر واپس نہیں دیکھاجاتاہے ۔اسی طرح سے جس سڑک پر ایک بار میکڈم بچھایا جاتا ہے تو تب تک اس کی طرف کوئی توجہ نہ دی جاتی ہے جب تک وہ اُکھڑ اُکھڑ کر خستہ حال نہ ہو جائے اور لوگ سڑکوں پر آکر بڑے پیمانے پر احتجاج نہ کریں ۔ترقیاتی پروجیکٹوں بالخصوص سڑکوں کی تعمیر و دیکھ ریکھ نہ ہونے کی وجہ سے ہی پہاڑی علاقوں میں آئے روز سڑک حادثات میں قیمتی جانیں تلف ہورہی ہیں ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ سڑکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے اور بہانے تلاشنے کے بجائے ہر ایک پروجیکٹ کو متعینہ ہدف کے اندر مکمل کیاجائے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال
یومِ عاشورہ: کشمیر بھر میں ذوالجناح کے جلوسوں کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامات مکمل: آئی جی پی
تازہ ترین

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?