Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

پہاڑی علاقوں میں برفباری سے درجہ حرارت میں گراوٹ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 11, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر//وادی کے شمال وجنوب میں ژالہ باری اور قہر انگیز بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جس کی وجہ سے فصلوں اور میوہ باغات کو سخت نقصان ہوا ہے جبکہ بنگس وادی اور گلمرگ کی افروٹ پہاڈی پر تازہ برف باری ہوئی ہے جس کے سبب درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ”ہوا میں ہلکی نمی اور شبانہ درجہ حرارت میں اضافے کے باعث ہوا گرم ہو رہی ہے اور اسی گرمی کی منتقلی سے ہوا پر دباﺅ بڑ رہا ہے جس کی وجہ سے قہر انگیز ژالہ باری اور بارشیں ہورہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگلے 24گھنٹوں تک موسم کی یہی صورتحال بنی رہے گی ۔ادھر شمالی کشمیر کے کئی اضلاع میں بھی ژالہ باری کے ساتھ ساتھ کئی پہاڑی علاقوں پر تازہ برف باری ہوئی ہے جس کے پیش نظر درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ہے ۔ بارہمولہ سے نمائندے فیاض بخاری نے اطلاع دی ہے کہ ضلع بارہمولہ کے کئی علاقوں مےں قہر انگیزژالہ باری نے تباہی مچائی ہے جس کے نتےجے مےں میوہ باغات اور دیگر فصلوں کو شدےد نقصان پہنچاہے اور اس صورتحال کو دیکھ کرکسان اور باغ مالکان خون کے آنسوں بہانے پر مجبور ہوگئے ہےں۔جبکہ اس طوفانی ژالہ باری اور تیز ہواﺅںسے ان علاقوں میں بجلی کانظام بھی درہم برہم ہو کے رہ گیا ہے ۔ جمعہ کی شام کو افطار سے قبل موسم نے کروٹ لی اور گرج چمک کے ساتھ ہی زور دار ژالہ باری شروع ہوئی جو 20 منٹوں تک جاری رہی جس کے نتیجے میں بارہمولہ کے کئی علاقوں جن میں کنڈی ،شےری زنڈفرن ،بدمولہ،زوگےار ،شالٹنگ، گانٹہ مولہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں میوہ باغات، سبزی کی کیاریاں ،مکی سمیت دیگر کھڑی فصلوں کو بڑے پےمانے پر نقصان پہنچا ےا ۔ اےک مقامی شہری محمد ےوسف نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ مےں نے زندگی مےں پہلی بار اتنی قہر آنگیزژالہ باری دےکھی ہے جس نے میوہ باغات،سبزیوں اور دےگر کھڑی فصلوں کو اس قدرتبا ہ کرکے رکھ دےا ہے جس کے سبب کسانوں اور میوہ باغ مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ شمالی کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ اور ٹنگمرگ میں بھی موسلا دھار بارشیں اور قہر انگیز ژالہ باری ہوئی ہے ۔ٹنگمرگ سے نمائندے مشتاق الحسن نے اطلاع دی ہے کہ سیاحتی مقام گلمرگ کی افروٹ پہاڈی پر تازہ برف باری اور ٹنگمرگ میں موسلادار بارشوں اور ڑالہ کے سبب فصلوں اور میوہ باغات کو شدید نقصان ہوا ہے۔ ٹنگمرگ کے چندی لورہ۔سولندہ شراے چھاندل ،ھری اوٹنو۔کٹی پورہ اور کنزر کے بیشترعلاقہ جات میں شدید ژالہ باری ھوئی جس کی وجہ سے ان علاقہ جات میں میوہ باغات اور سبزی کی کیاریوں سمیت کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچ گیا جبکہ سیاحتی مقام گلمرگ کی افروٹ پھاڈی پر تازہ برف باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے ٹنگمرگ بابا ریشی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں شدید سردی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارامیں بھی سنیچر کو قہر انگیز ژالہ باری ہوئی ہے جس سے فصلوں اور میوہ باغات کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے جبکہ لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے اور کسان اس صورتحال کو دیکھ کر افسوس کر رہے تھے ۔کپوارا سے نمائندے اشرف چراغ نے اطلاع دی ہے کہ سنیچر تقریباّ4بجکر30منٹ پرگرج چمک کے ساتھ قہر انگیز ژالہ باری ہوئی جو 30منٹ تک جاری رہی جس سے پنیری کی فصل،اخروٹ،سبزی کے کھیتوں میں سبزیوں سمیت میوہ باغات کو شدید نقصان ہی نہیں پہنچابلکہ پوری طرح سے تباہ ہوگئے جس کے سبب کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔سرحدی ضلع کپوارا میں لون ہرے کرال پورہ میں سنیچرژالہ باری نے میوہ باغات ،اخروٹ،سبزیوں کے کھیتوں سمیت دیگر کھڑی فصلوں کو پوری طرح تباہ کیا ہے جس کی وجہ سے کسانوں اور ماغ مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگ فصلوں کو دیکھ کر زار رو قتار ررو رہے تھے ۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ ایسی قہر انگیز ژالہ باری ہم نے پہلی بار دیکھی ہے جس سے لوگ سہم کر گھروں میں بیٹھ گئے ۔معلوم رہے کہ جمعہ کو بھی سوپور زینہ گیر بوٹینگو،ملوان پورہ ،جانوارا،وٹلب،مونڈجی کے علاوہ کپوار اور ہندورا کے کئی علاقوں میں گذشتہ روز ژالہ باری ہوئی ےھی ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چاند نگر جموںکی گلی گندگی و بیماریوں کا مرکز، انتظامیہ کی غفلت سے عوام پریشان پینے کے پانی میں سیوریج کا رساؤ
جموں
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ سے جموں میں متعدد وفود کی ملاقات
جموں
کانگریس کی 22جولائی کو دہلی چلو کال، پارلیمنٹ کاگھیرائوکرینگے ۔19کو سری نگر اور 20جولائی کو جموں میں راج بھون تک احتجاجی مارچ ہوگا
جموں
بھلا کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر حکام کی سرزنش بی جے پی پر جموں کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام
جموں

Related

کشمیر

ریونیوریکارڈ کیلئے اُردوپڑھنا لازمی زبان سے نا بلد افسران کی تقرری فضول:وزیراعلیٰ

July 17, 2025
کشمیر

سوپور میں مسلم لیگ رکن کے گھر کی تلاشی

July 17, 2025
کشمیر

خشک ندی نالے پانی سے بھر گئے ۔2دن میں جہلم کی سطح میں 8فٹ اضافہ

July 17, 2025
کشمیر

جموں و کشمیر میں 5نئے ریلوے سروے جاری جموں سے کٹرا تک نئی ریلوے لائن بچھائی جائیگی

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?