اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے گندوہ علاقہ میں ایک بیس سالہ نوجوان پہاڑی سے گر کر جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق محمد انیس (20)ولد مشتاق احمد سکنہ درائی گندوہ گھر سے آئی ٹی آئی کالج کی طرف جارہا ہے تھا جس دوران اسے غشی طاری ہوئی اور گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور اسے سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کیا جہاں پر تمام طبی لوازمات مکمل کرکے لاش کو وارثوں کے سپرد کیا گیا.