مہور//پیر کی صبح ایک خاتون کی پہاڑی سے پھسل کر موت واقع ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ 35سالہ یہ خاتون مہور تحصیل کے ٹکسن گائوں میں مویشیوں کیلئے گھاس کاٹنے کی خاطر نزدیکی پہاڑی پر گئی ہوئی تھی ، فوجی کیمپ کے قریب وہ ایک ڈھلوان پر گھاس کاٹ رہی تھی کہ اس کا پائوں پھسل گیا اور وہ لڑھکتی ہوئی کئی سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس سے وہ موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئی۔ متوفیہ کی شناخت35سالہ سکینہ بیگم زوجہ گلزار احمد ساکن ٹکسن کے طور پر کی گئی ہے ۔