عظمیٰ نیوزسروس
ڈوڈہ//جموں ڈویژن کے ڈوڈہ علاقے کے جنگلات میں بدھ کو ایک خاتون پھسل کر ہلاک ہوگئی۔ایک عہدیدارنےبتایا کہ ڈوڈہ کی تحصیل راج گڑھ میں 25سالہ خاتون رافیہ بیگم زوجہ سید محمد ساکنہ کمہار چوئی چھتر تحصیل راج گڑھ ضلع دوڈہ بالن لانے کے لیے قریبی جنگل ہرمالی نالہ کی طرف گئی۔انہوں نے بتایا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔اس کی لاش کو قانونی اور طبی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ادھر پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔