گول// سب ڈویژن گول کے ہیلہ علاقہ میںآج صبح اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک خاتون صبح صبح پہاڑی سے لڑھک کر دور ایک نالہ میںجا گری اورموقعہ پرہی لقمہ اجل بن گئی۔ بتایاجاتاہے کہ شمیم بیگم عمر37سال زوجہ منظوراحمدوانی ساکنہ ہیلہ گول صبح سات بجے کے قریب گھر سے مویشیوںکے لئے گھاس کاٹنے کے لئے گئی تو اس دوران اُس کاپائوںپھسل گیا اور سات سومیٹر دور ایک گہری کھائی میںجا گری اور موقعہ پرہی لقمہ اجل بن گئی۔ یہ خبر سنتے ہی علاقہ میں صفِ ماتم بچھ گئی اور پولیس جائے موقعہ پرپہنچی کاغذی کارروائی کے بعد نعش کو لواحقین کے حوالہ کردیاگیا۔