سرینگر//پہاڑی زبان کے معروف قلمکار اوراستاد سید امجد حسین کے والد سید سمندر حسین سنیچر کو حرکت قلب بند ہونے سے چل بسے ۔موصوف کی وفات پر کلچر اکیڈمی کے شعبہ پہاڑی کے ایڈیٹر محمد ایوب نعیم ،ریڈیو کشمیر کے زبیر احمد اور کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار اشفاق سعید اور دلاور حسین نے سید سمندر حسین کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔مرحوم کوقاضی پورہ اوڑی میں سپردخاک کیا گیااورچہارم 30مئی کو انجام دیا جائے گا ۔