Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

پہاڑی خطہ۔۔۔۔موسم سرما سے قبل انتظامات کی ضرورت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 29, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
موسم سرما نے دستک دے دی ہے اور پہاڑی علاقوں میں ایک سے زائد مرتبہ برفباری بھی ہوچکی ہے جبکہ سردی میں بھی دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے مگر حکام کی طرف سے بجلی ، راشن ، رسوئی گیس اور دیگر ضروریات زندگی کا انتظام کرنے کیلئے کوئی خصوصی اقدام نہیں کیاگیا ،جس سے اس بات کا اندیشہ لگنے لگاہے کہ ریاست کے دور افتادہ اور پہاڑی علاقوں میں موسم سرد ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی مشکلات بھی بڑھتی جائیں گی۔ابھی اتنی زیادہ سردی نہیں ہوئی لیکن پھر بھی بجلی کی کٹوتی میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور رات کو کئی علاقوں میں بجلی دستیاب نہیں ہوتی جس کے نتیجہ میں ان علاقوں کے مکینوں اور خاص کر امتحانات دے رہے طلباء کو پریشانی اٹھاناپڑرہی ہے اور ان کی پڑھائی بری طرح سے متاثر ہوتی ہے ۔جموں کے خطہ پیر پنچال اور وادی چناب میں بجلی کا نظام ہمیشہ سے ہی ناقص رہتاہے مگر سردیوں کے مہینوں میں اس کا باواآدم نرالا ہوتاہے جب اس کی سپلائی کسی شیڈیول کے مطابق نہیں بلکہ محکمہ کے ملازمین کی من مرضی پر ہوتی ہے  ۔چونکہ سردیوں میں بجلی کا لوڑ بڑھ جاتاہے اس لئے بھی ایک علاقے کی سپلائی کاٹ کر دوسرے علاقے کو دی جاتی ہے ۔اسی طرح سے سردیوں کے ایام میں راشن ،رسوئی گیس اور دیگر ضروریات زندگی کی بھی قلت کاسامنارہتاہے اورحکام کی طرف سے پیشگی انتظامات کے دعوے ہمیشہ سراب ثابت ہوتے ہیں ۔ماضی کے تجربات اور انتظامیہ کی موجودہ تیاریوں کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتاہے کہ اس بار بھی موسم سرما میں لوگوں کی مشکلات میں کوئی کمی واقع نہیںہوگی اور انہیں پھر سے انہی حالات کاسامناکرنا ہوگا جو وہ پہلے سے سہتے آرہے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ موسم سرما کے دوران خطہ چناب اور خطہ پیر پنچال کے پہاڑی علاقوں میں جہاں سڑکیں برف تلے دب جاتی ہیں وہیں بجلی اور پانی کا نظام مفلوج ہو کر رہ جاتاہے اور راشن و دیگر غذائی اجناس و رسوئی گیس وغیرہ کی شدید قلت پیدا ہوتی ہے ۔ایسے حالات میں مڑواہ ،دچھن اوردیگر دور افتادہ علاقوں کے عوام مکمل طور پر حالات کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں اور انہیں تب تک انتظامیہ کی طرف سے کوئی سہولت فراہم نہیں ہوتی جب تک کہ حالات انتہائی ہنگامی نہج پر نہ پہنچ جائیں ۔انہی موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت کی طرف سے مختلف علاقوں کیلئے ہیلی کاپٹر خدمات بھی شروع کی گئی ہیں تاہم ہیلی کاپٹر کا کرایہ اتنا زیادہ ہے کہ ایک غریب انسان اس میں سفر کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ریاست جموں وکشمیر کا محل وقوع ایسا ہے کہ یہاں ہر سال برفباری ہوتی ہے اور خراب موسم سے لوگ متاثر ہوتے ہیں اسلئے پیشگی انتظامات کے حوالے سے کوئی ہمہ وقت پالیسی مرتب کرکے اس پر عمل کیاجائے اور لوگوں کو آخر کب تک حالات کے رحم و کرم پر چھوڑاجائے گا۔سردیاں مزید بڑھنے سے قبل جہاں خستہ حال سڑکوں کی مرمت کئے جانے کی ضرورت ہے وہیں بجلی کی سپلائی اور بنیادی ڈھانچے میں استحکام پیدا کیاجائے جبکہ راشن اور رسوئی گیس سمیت دیگر غذائی اجناس کے ذخیرہ کو یقینی بنایاجائے ۔امید کی جانی چاہئے کہ گورنر انتظامیہ ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہے گی بلکہ موسم سرما سے پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات اور تیاریاں کی جائیں گی ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں
صوبائی کمشنر جموں کاسالانہ بسوہلی میلہ کی تیاریوں کا جائزہ خطے کی بھرپور ثقافت، روایات اور آرٹ و دستکاری نمائش میں کمیونٹی کی شرکت پر زور
جموں

Related

اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?