Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

پہاڑی خطوں میں بجلی کٹوتی عروج پر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 2, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 جہاں موسم سرما شروع ہوتے ہی وادی کشمیر میں بجلی کی غیر معینہ کٹوتی پر ہاہاکار مچی ہوئی ہے  وہیں صوبہ جموں کے پہاڑی اور دوردراز علاقہ جات میں صورتحال اس سے کچھ مختلف نہیں اور ان علاقوں میں نہ ہی بجلی سپلائی کرنے کاکوئی شیڈیول موجود ہے اور نہ ہی بجلی کٹوتی کا ۔صوبہ کے خطہ پیر پنچال اور خطہ چناب میں محکمہ بجلی موسم گرما میں بھی کسی شیڈیول پر عمل پیرا نہیںرہتالیکن موسم سرما میں بجلی کٹوتی کی پریشانی اور بھی بڑھ جاتی ہے اور اس بار یہ بحران زیادہ ہی شدید ہوگیاہے ۔بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی پر آئے روز احتجاج اور مظاہرے ہورہے ہیں اور لوگ محکمہ سے شیڈیول کے مطابق سپلائی کی مانگ کررہے ہیں مگر اس نظام میں بہتری کے بجائے دن بدن ابتری آتی جارہی ہے۔ان دونوں خطوں میں بجلی کا نظام ہمیشہ ناقص رہتاہے اور موسم سرما آتے ہی اس میں مزید خرابیاں پیدا ہوناشروع ہوجاتی ہیں اور امسال بھی ایسا ہی کچھ دیکھاجارہاہے۔ہر ایک علاقے سے ایسی شکایات مل رہی ہیں کہ محکمہ کی طرف سے من مرضی کے مطابق گھنٹوں کٹوتی کی جارہی ہے اور کئی علاقوں میں تو چوبیس میں سے دس گھنٹے بھی سپلائی نہیں کی جارہی، جس سے نہ صرف لوگوں کاکاروبار اور معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیںبلکہ طلباء کی تعلیم بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ طلباء کے امتحانات قریب ہیں اور وہ ان ایام میں اپنی تمام تر توجہ پڑھائی پر مرکوز کرتے ہیں لیکن رات کے وقت انہیں پڑھنے کیلئے بجلی فراہم نہیں ہوتی، جس سے ان کا تعلیمی طور پر زبردست نقصان ہورہاہے، جو آگے چل کر ان کے مستقبل کو تاریک بناسکتاہے۔اگرچہ مرکزی معاونت سے ریاستی حکومت کی طرف سے آر جی جی وی وائی ، سوبھاگیہ اور دیگر متعدد سکیمیں چلائی جارہی ہیں جن کا مقصد ریاست کے ہر ایک گھر تک برقی رو کی سہولت فراہم کرناہے اور حال ہی میں ریاستی انتظامیہ نے سوفیصد کنبوں کو بجلی فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے ملک بھر میں بہت بڑی کامیابی قرار دیالیکن خالی ترسیلی لائنیں کھینچ لینے اور لکڑی کے کھمبے نصب کرلینے سے اس نظام میں بہتری نہیں آسکتی بلکہ اس کیلئے سپلائی اور طلب میں پائی جانے والی تفاوت کو دور کرناہوگا،جس کی طرف بدقسمتی سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔ریاست کے پہاڑی علاقوں میں جس قدر بجلی سپلائی کا نظام ناقص ہے اسی قدر ان علاقوں میں بجلی کا بنیادی ڈھانچہ بھی غیر مستحکم ہے ۔اگر گائوں دیہات میں صورتحال کا مشاہدہ کیاجائے تو آج کے اس جدید دور میں بھی ترسیلی لائنیں سرسبز درختوں سے لٹکتی نظر آتی ہیں اور سیمنٹ یا لوہے کے کھمبوں کے بجائے لکڑی کے عارضی کھمبے نصب کئے گئے ہیں جو انسانی جانوں کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے ۔ساتھ ہی یہ امر بھی پریشان کن ہے کہ ان علاقوں میں بجلی ٹرانسفارمر کے خراب ہونے پر اس کی ہفتوں بعد بھی مرمت نہیں کی جاتی ۔زبانی دعوے کرنے سے نظام تبدیل نہیں ہوجائے گابلکہ اس کیلئے سنجیدگی سے عملی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور جہاں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنایاجائے وہیں سپلائی کے شیڈیول پر عمل کیاجائے ۔یہاں ریاست کے ہر ایک شہری کے ذہن میں یہ سوال ابھرتاہے کہ جب ہرسال نئے نئے پروجیکٹوں کے شروع ہونے سے بجلی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہورہاہے تو پھر کیوں سپلائی کا نظام دن بدن خراب ہوتاجارہاہے اورایسے اضلاع کو بھی ان کا حق نہیں ملتا جن کے قدرتی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے یہ پروجیکٹ تیار کرکے ان سے پیدا ہونے والی بجلی سے بیرونی ریاستوں کو روشن کیاجارہاہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعظم نے آج 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ دیا
برصغیر
ہندوارہ پولیس کی سائبر فراڈ کے خلاف بڑی کامیابی، 28 لاکھ روپے کی رقم بازیاب
تازہ ترین
گاندربل میں تین مطلوب دہشت گردوں کی کروڑوں کی جائیدادیں ضبط
تازہ ترین
ضلع پولیس پونچھ نے لاپتہ شخص کو برآمد کر کےاُس کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال

Related

اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?