عظمیٰ نیوز سروس
ڈوڈہ//محکمہ باغبانی ڈوڈہ کی جانب سے ٹھا ٹھری میں’ پھلوں اور سبزیوں کے تحفظ کے فن‘کے عنوان سے کسانوں کیلئے منعقدہ ایک ماہ طویل تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔اس پروگرام کی اختتامی تقریب کے دوران چیف ہارٹیکلچر آفیسر ڈوڈہ راکیش کوتوال مہمان خصوصی تھے، جبکہ پروگرام میں ایم سی سی بھدرواہ بھارت بھوشن، بی پی ایم، عبدالرؤف اور محکمہ کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ اس پروگرام کا اہتمام جے کے آر ایل ایم ٹھاٹھری کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔اس دوران چیف ہارٹیکلچر آفیسر نے کسانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ مختلف سکیموں اور ایگری انفراسٹرکچر فنڈ کے تحت مراعات حاصل کر کے اپنے پروسیسنگ یونٹس قائم کریں جو خصوصی طور پر پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ تکنیک کے لئے ہیںاور ضلع میں دستیاب صلاحیت سے فائدہ اٹھائیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ عمل نہ صرف کسانوں کو خود انحصار بنائے گا بلکہ ان کی آمدنی کو دوگنا کرنے اور کٹائی کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرنے میں بھی مدد کرے گا۔