راجوری //کوٹرنکہ کے پھلنی علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے محکمہ دیہی ترقی کے خلاف احتجا ج کرنے کا انتباہ دیاہے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ علاقے میں محکمہ کی طرف سے کام گرام سبھا کی منظوری کے بغیر دیئے جارہے ہیں۔لوگوںنے الزام عائد کیاہے کہ محکمہ دیہی ترقی کے بلاک راج نگر بدھل میں کاموں کی تفویض سیاسی بنیادوں پر ہوتی ہے اور جس کا جتنا اثرورسوخ ہے ،اسے اتنے ہی زیادہ کام ملتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پنچایتوں کی حد بندی میں بھی پھلنی کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے اور یہاں کے لوگوںکو نظرانداز کردیاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں اور اگر یہ مانگ پوری نہ ہوئی تو وہ دو دنوں کے بعد احتجاج کریںگے ۔