عاصف بٹ
کشتواڑ //بدھ کی بعد دوپہر ضلع کشتواڑ کے ڈھول علاقے میں رونماہوئے ایک حادثے میں اسکولی طالب علم دریائے چناب میں ڈوب گیا جسکو ڈھونڈے کیلئے بڑے پیمانے پر سرچ اپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ علاقہ ڈھول میں ڈھول ڈیم کے قریب پیش آیا جب 9 سالہ طالب علم اسکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس لوٹ رہاتھاجس کے دورا ن چیرجی پل کے آگے اسکا پیر پھسل گیا اور وہ دریا چناب میں ڈوب گیاطالب علم کی شناخت عبدل رزاق ولد زاکر حسین سکنہ کواڑ کا کے طورپر ہوئی ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس مقامی لوگوں و رضاکارنہ تنظیموں نے بچائو کارروائی کا عمل شروع کیا تاہم علاقے میں مسلسل ہورہی بارش کے سبب سرچ اپریشن کو روک دیاگیا۔ طالب علم کے والد نے بتایا کہ پانچ بجے انھیں واقعے کا عمل ہوا۔انہوں نے بتایا کہ زیر تعمیر کمپنی کے علی حکام کو دوسال قبل ہی آگاہ کیا تھا کہ سڑک کو بہتر بنایاجاے لیکن اجتک اسکی طرف توجہ نہ دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ سڑک کافی خطرناک ہے جس پر پیدل سفرکرنا انتہائی مشکل ہے اوراسی وجہ سے ان کے بچہ کی جان چلی گئی۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بچائو کارروائی کو مزید تیز کیاجائے تاکہ ان کے بچے کی لاش باز یاب ہو سکے ۔