Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

پکل ڈل پن بجلی پروجیکٹ کشتواڑ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 3, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
 نئی دہلی//مرکزی وزیر بجلی ، نئی اور قابل تجدید توانائی آر کے سنگھ نے جموںوکشمیر کے کشتواڑ ضلع میں پکل ڈل ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے دریائے مروسودر کے موڑ کا عملی طور پر اِفتتاح کیا ۔مرکزی وزیر نے سی وی پی پی پی ایل، این ایچ پی سی او رجے کے ایس پی ڈی سی کی پوری ٹیم کو دریا کے موڑ کے اِس اہم سنگ میل کی کامیابی کے لئے مبارک باد دی۔اُنہوں نے منصوبے کی مجموعی تکمیل کے لئے کوفرڈ یم اور کنکریٹ فیس راک فل ڈیم کے تعمیراتی کاموں کو تیزی سے مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے اور منصوبہ بند طریقے سے کام کرنے کا مشورہ دیا ۔اُنہوں نے دُور دراز علاقوںکے سخت موسمی حالات میںسخت محنت کرنے پر پوری ٹیم کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ پن بجلی منصوبوں کی گرڈ بیلنسنگ، بجلی پیدا کرنے اور پکل ڈل ایچ ای کے لئے تیز رفتار ترقی ضروری ہے۔ یہ منصوبہ 2030ء تک 450 گیگاواٹ( جی ڈبلیو) قابل تجدید توانائی کے ہدف کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے یقین دلایا کہ اس پروجیکٹ سے8212 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی جس سے بلواسطہ اور بلاواسطہ روزگار کے مواقع میسر ہوں گے اور مقامی باشندوں کی مجموعی ترقی میں مدد ملے گی۔تقریب میں مرکزی سیکرٹری بجلی آلوک کمار ، پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی ، جی او جے کے روہت کنسل ، سی ایم ڈی  این ایچ پی سی اے کے سنگھ ، چیئرمین سی وی پی پی پی ایل اور وزارت بجلی سریش کمار اور سٹیٹ ایڈمنسٹریٹیو کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی جموںوکشمیر نے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے طے شدہ سنگ میل کو حاصل کرنے میں جموںوکشمیر اِنتظامیہ کے مسلسل تعاون کا یقین دِلایا او رخطے کی مجموعی ترقی میں گہری دلچسپی لینے پر مرکزی وزیر کا شکریہ اَدا کیا۔پکل ڈل ایچ اِی پروجیکٹ (1000میگاواٹ) چناب ویلی پاور پروجیکٹس لمٹیڈ این ایچ پی سی لمٹیڈ اور جے کے ایس پی ڈی سی کی مشترکہ کمپنی کے ذریعے تعمیر کیا جارہا ہے ۔ سی وِی پی پی پی ایل کو جموںوکشمیر میں تعمیر کے لئے 3094 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹس سونپے گئے ہیں۔دریائے مرسودر ،دریائے چناب کا ایک بڑا معاون دریا ہے ۔ دریا کا رُخ موڑنا پروجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی راہ ہموار کرے گا۔ منصوبے کی تکمیل خطے کی مجموعی ترقی کے لئے باعث ِ اِفتخار ثابت ہوگی اور لوگوں کے سماجی و معاشی حالات میں بہتری کا باعث بنے گی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ’جلد بازی‘: دھنکھڑ
برصغیر
پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے
برصغیر
جموں و کشمیر کے سرحدی اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، سرحدوں کے قریبی علاقوں میں تعلیمی ادارےتاحال بند
تازہ ترین
جموں و کشمیر کے مفادات کے تحفظ کی ذمہ داری نوجوانوں کے کاندھوں پر ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین

Related

کشمیر

شکور کیلر شوپیان جنگلاتی علاقہ میں مسلح تصادم|| 3مطلوب ملی ٹینٹ ہلاک

May 13, 2025
کشمیر

لوگ جنگ بندی کے متمنی، ٹی وی اینکر نہیں نقصان کا تخمینہ کل تک مکمل کر لیا جائے گا:وزیر اعلیٰ

May 13, 2025
کشمیر

تعلیمی سرگرمیاں بحال ،بیشتر سکول اور کالج کھل گئے سرحدی علاقوں میںفی الحال بند،18مئی تک کشمیریونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

May 13, 2025
کشمیر

پہلگام حملہ ۔3 ملی ٹینٹوں کے پوسٹر چسپاں، 20لاکھ کا انعام

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?