عاصف بٹ
کشتواڑ//پڈر سب ڈویژن کو ضلع ہیڈ کوارٹر سے جوڑنے والی سڑک اتوارکو پتھرینکی کے قریب بھاری پسی کی زدمیں آنے کے سبب گزشتہ چھ روز سے آمدرفت کیلئے بند پڑی ہوئی ہے جسکے سبب پڈر کی عوام سخت مشکلات سے دوچار ہے۔ سڑک پر بحالی کا کام زور و شور سے جاری ہے لیکن باوجود اسکے سڑک کو مکمل طور بحال ہونے میں کئی روز لگ سکتے ہیں ۔بی آر او حکام نے بتایا کہ بحال کا کام مسلسل جاری ہے اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جاری ہیں تاہم سڑک کو مکمل طور بحال ہونے میں مزید کتنا وقت لگے گا یہ ابھی ناممکن ہے سو میٹر سڑک مکمل طور بند ہوگی ہے اور سڑک پر اوپر سے مزید ملبہ گررہا ہے جسے کام میں مشکلات ہورہی ہیں۔ وہی ضلع ترقیاتی کمشنر نے پریس کانفرس میں بتایا کہ پڈر کیلئے راشن و دیگر ضروری اشیا کا سازو سامان بناے گے عارضی راستے سے بھیجا جارہا ہے تاکہ علاقہ میں کسی بھی قسم کی قلت درپیش نہ ہو۔ انھوں نے بتایا کہ یاتریوں کیلئے مکمل انتظام کئے گئے ہیں اور پڈر انتظامیہ نے انکے کھانے پینے و رہائش کا مکمل انتظام رکھا ہوا ہے۔ علاقہ میں سبھی چیزوں کو دستیاب رکھا گیا ہے تاکہ عوام کو مشکلات درپیش نہ ہو۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ چھ روز گزرجانے کے بعد بھی سڑک کو آمدرفت کیلئے بحال نہ کیا گیا اور ابھی مزید ا ہفتہ لگ سکتا ہے جسے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ انتظامیہ کس طرح اس سڑک کو بحال کرنے میں دلچسپی ظاہر کررہی ہے۔انتظامیہ کو فوری طور سڑک کو آمدرفت کیلئے بحال کرناچاہے ۔