دھرم شا/ آسٹریلیا کے تیز گیندباز جوش ہیزل وڈ کو دھرم شالہ کی پچ سے نتیجہ نکلنے کی توقع ہے جس سے دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا فیصلہ ہوگا۔ہیزل وڈ نے جمعرات کو کہا، "مجھے لگتا ہے کہ اس وکٹ سے نتیجہ نکلنے کی توقع ہے ۔میزبان ٹیم اس میچ کو جیتنا چاہتی ہے اس لیے وہ نتیجہ نکلنے والی وکٹ دیں گے ۔تاہم دبا¶ مکمل طور پر ان کے اوپر ہے ۔ہم ڈرا بھی کر سکتے ہیں لیکن صحیح معنوں میں پوچھا جائے تو ہم اس سیریز کو دو-ایک سے جیتنا چاہتے ہیں۔"دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابری پر ہے جبکہ رانچی میں کھیلا گیا تیسرا ٹیسٹ میچ ڈرا رہا تھا۔ سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ 25 مارچ سے یہاں کھیلا جائے گا۔دھرم شالہ پہلی بار ٹیسٹ میچ کا اہتمام کرے گا اور جو کوئی بھی ٹیم اس میچ کو جیتے گی وہ سیریز اپنے نام کر لے گی۔آسٹریلیا کے لئے اب تک 29 ٹسٹ میچوں میں 117 وکٹ لینے والے ہیزل وڈ نے کہا، "ہم نے گزشتہ سال بھی ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ میں یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل چکے ہیں اس لئے ہمیں پتہ ہے کہ یہاں پر کتنا اچھال اور رفتار مل سکتی ہے ۔
ٹیم کے تمام کھلاڑی اس میچ کے سلسلے میں مکمل طور پر محتاط ہے . " 26 سالہ تیزگیندبازنے کہا، "ہمارے یہاں آنے سے پہلے ہی کہا جا رہا تھا کہ ہندوستان سیریز کو چار۔صفر سے جیت جائے گا لیکن اب جب سیریز 1-1 سے برابری پر ہے تو ایسے میں میزبان ٹیم پر دبا¶ زیادہ ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ اس وقت کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ ساتھ پوری ٹیم دبا¶ محسوس کر رہی ہے ۔ انہیں اپنی سر زمین پر سیریز جیتنے کا یقین تھا لیکن شروع سے ہی ہم نے جس طرح کا کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اس سے ہم انہیں دبا¶ میں لانے میں کامیاب رہے ہیں۔ "یواین آئی۔