Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

پچھلے سال کی طرح امسال بھی 8ویں محرم کا جلوس گرو بازار سے ڈلگیٹ تک نکالنے کی اجازت

Towseef
Last updated: July 15, 2024 12:09 am
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// ضلع انتظامیہ سرینگر نے امسال دوسری بار اتوار کو 8ویں محرم کے جلوس کو گرو بازار سے بڈ شاہ کدل اور ایم اے روڈ سے ہوتے ہوئے ڈلگیٹ تک روایتی راستے سے نکالنے کی اجازت دی ہے۔8 اور 10 محرم کے دو بڑے جلوسوں پر 1989 میں اس وقت کی انتظامیہ نے اس خدشے کے پیش نظر پابندی لگا دی تھی کہ یہ جلوس بھارت مخالف مظاہروں میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ تب سے، سرینگر شہر کے اندرونی علاقوں میں شیعہ اکثریتی علاقوں میں صرف چھوٹے ماتمی جلوسوں کی اجازت ہے۔پچھلے سال 34سال کے بعد گروبازار سے جلوس نکالنے کی اجازت دی گئی تھی اور امسال لگاتار دوسری بار ایسا کیا جارہا ہے۔ضلع مجسٹریٹ سرینگر کے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق محرم کی اجازت دینے کے بارے میں شیعہ رہنمائوں کی درخواست پر غور کرنے کے بعد، حکومت نے روایتی راستوں سے، 8 محرم کو جلوسوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یادگار حسینی کمیٹی کی جانب سے 8 محرم 1446 کو گرو بازار سے بڈشاہ کدل اور ایم اے روڈ، کے راستے ڈلگیٹ تک محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔حکم میں مزید کہا گیا کہ “اس معاملے کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سرینگر کے ساتھ اٹھایا گیا تھا۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ” سینئر سپرنٹنڈنٹ سرینگر نے محرم کا جلوس
نکالنے کے حق میں (یادگارِ حسینی کمیٹی)کو کوئی اعتراض نہیں دیا ۔ 8 محرم گرو بازار سے ڈلگیٹ براستہ بڈشاہ کدل اور ایم اے روڈ سری نگر تک مختلف شرائط کے تحت جلوس کے دوران کوئی سرگرمی ریاست کی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف نہیں ہونی چاہیے اور کسی قومی علامت/ نشان کی توہین نہیں کرنی چاہیے، شرکا کوئی بھی ایسا جھنڈا نہیں لہرائیں گے جس میں اشتعال انگیز نعرے/متن اور/یا دہشت گرد تنظیموں کی تصاویر، قومی اور بین الاقوامی دونوں جگہوں پر کالعدم تنظیموں کے لوگو ہوں۔ منتظمین تمام قواعد و ضوابط کی پابندی کریں گے اور کسی بھی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں گے جس سے علاقے میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو۔ جلوس میں شرکت کرنے والے شرکا کی سرگرمیاں صرف پروگرام تک محدود رہیں۔ وہ عوامی مفاد میں مقامی پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کریں گے۔ حکم میں یہ بھی لکھا گیا ہے، “مذکورہ بالا کو مدنظر رکھتے ہوئے، یادگار حسینی کمیٹی، کالو منزل محلہ گرو بازار کے حق میں 8 محرم 15جولائی 2024کو صبح 6:00 بجے سے صبح 8:00 بجے تک گرو بازار سے ڈلگیٹ تک محرم کا جلوس نکالنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ ٹائم ونڈو کو وسیع تر عوامی مفاد میں حتمی شکل دی گئی ہے کیونکہ جلوس کے راستے میں بڑے پیمانے پر کاروباری / تجارتی ادارے، ایمبولینسوں کی نقل و حرکت، طلبا، دفتری عملہ، عام مسافر وغیرہ شامل ہیں۔” ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
دفاعی شعبے کو اب ایک مؤثر اقتصادی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے: راج ناتھ
برصغیر
انتظامی نا اہلی کی صورت میں بی جے پی منتخب حکومت کے خلاف احتجاجی مہم چلائے گی:اشوک کول
تازہ ترین
صرف چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک آن لائن کلاسز مقررہ اوقات میں ہوں گی:محکمہ تعلیم
تازہ ترین
پاکستان جموں و کشمیر کی ترقی اوریکجہتی سے ناخوش : منوج سنہا
تازہ ترین

Related

تازہ ترینشہر نامہکشمیر

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام

July 6, 2025
شہر نامہ

صفاکدل آتشزدگی میں2زخمی | تجارتی عمارت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

June 29, 2025
شہر نامہ

کشمیری کنڑزبان میں پہلی مشترکہ پروڈکشن ہرمکھ فیچر فلم کاپرئمیر

June 27, 2025
شہر نامہ

سرینگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ پر 990 کروڑ کی سرمایہ کاری ۔10 منصوبے ہنوز نامکمل

June 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?