لکھن¶// اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ادیتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی پالیسیوں کو اپناکر ہی اکھنڈ بھارت کا خواب پورا ہوگا۔ مسٹر یوگی نے آج یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 142 ویں سالگرہ کے موقع پر جی پی او پارک میں ان کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل کی پالیسیوں کو اپنا کر ہی اکھنڈ بھارت کا خواب پورا ہوگا۔مسٹر یوگی نے کشمیر کے معاملے میں پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی پالیسیوں کی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے میں اگر سرداد پٹیل کی بات مان لی گئی ہوتی تو آج یہ مسئلہ نہیں ہوتا۔
سردار پٹیل کی سالگرہ کے موقع پر یہاں رن فار یونیٹی پروگرام بھی منعقد کیا گیا ۔ یو این آئی