ادہم پور//ممبراسمبلی رام نگر رنبیر سنگھ پٹھانیہ نے ادہم پور میں احتجاج کر رہے ایف ایم پی ایچ ڈبلیوکے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور حمائت کا یقین دلایا ہے یہ ورکر گیارہ ماہ سے التوا میں پڑی ہوئی تنخواہ وائو گذار کر نے کا مطالبہ کر رہے ہیں چیف میڈیکل دفتر کے باہر احتجاج کر رہے ایف ایم پی ایچ ڈبلیو ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے پٹھانیہ نے کہا کہ یہ ورکر اپنا حق مانگ رے ہیں اس لئے ان کی تنخوائںجلد واگزار کی جانی چایئں۔ایم ایل اے نے ورکروں کو یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ متعلقہ محکمہ کے اعلا حکام کے ساتھ اٹھا یئںگے۔ایسوسی ایشن نے ان کے مطالبہ کی حمائت کے نے کے لئے پٹھانیہ کا شکریہ ادا کیا۔