سرینگر/حکام نے سوموار کو کہا کہ جموں سے اجمیر جانے والی ٹرین سے چھ مشتبہ افراد کو پٹھانکوٹ ریلوے سٹیشن پر گرفتار کرکے اُن سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے۔
گرفتار شدگان اتوار کو 'پوجا ایکسپریس' میں سوار تھے جو جموں سے اجمیر (راجستھان)جارہی تھی۔ٹرین کو پٹھانکوٹ ریلوے سٹیشن پر روک کر اس میں سوار چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار شدگان میں اکثر کا تعلق جموں کشمیر ہے۔
حکام کے مطابق پنجاب پولیس اور جموں کشمیر پولیس مشترکہ طور گرفتار شدگان کی پوچھ تاچھ کررہے ہیں جبکہ اُن کے ساتھ دیگر سیکورٹی حکام بھی ہیں۔
یاد رہے کہ پٹھانکوٹ ایئر بیس پر جنوری2016کو مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جس میں سات افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔