کنگن //پٹواریوں و گرداوروں کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال 27 ویں روز میں داخل ہوئی ۔ تحصیل دفتر کنگن کے احاطے میں اتوار کو پٹوار ایسویشن کے صوبائی صدر فیاض احمد بابا نے بھی شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی دیرینہ مانگوں کو لیکر احتجاج کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی تین برسوں سے زیر التوا مانگوں کو فوری طور پُر کیا جائے۔اس موقع پر صوبائی صدر نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ چند روز قبل وزیر مال اور وزیر خزانہ کے ساتھ بات کی گئی اورانہوں نے یقین دہانی کی لیکن تحریری طور کچھ نہیں ہوا جس کی بنا پر وہ ہڑتال جاری رکھنے پر مجبور ہوگئے۔