جموں//آل جموں وکشمیرپٹوارایسوسی ایشن کا دوروزہ اجلاس ریونیوٹریننگ انسٹی چیوٹ جموں میں منعقدہ ہواجس کی صدارت تنظیم کے صدرسجادصدیقی نے کی ۔اس دوران اجلاس میں پٹوارایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران بشمول صوبائی اکائی کشمیر، صوبائی اکائی جموں اورتمام اضلاع صدوروممبران نے شرکت کی۔اجلاس کے پہلے دن آئینی ترامیم پرتفصیلی غوروخوض کیاگیا ۔اس موقعہ پرپٹوارایسوسی ایشن کی ریاستی اکائی میں کچھ نئے ممبران کوشامل کرکے ان کوحلف دلایاگیا۔اس موقعہ پرتنظیم کے آئین میں ضروری ترامیم کرنے پرتبادلہ خیال کیاگیااورکہاگیاکہ آئینی ترامیم کی کاپیاں بھی ممبران کوجلددی جائیںگی۔اجلاس کے دوسرے دن ضلع اکائیوں ،صوبائی اکائیوں اورریاستی اکائیوں کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا ۔تمام اضلاع صدور،صوبائی صدرکشمیرفیاض احمدبابا ،صوبائی صدرجموں محمدفاروق ملک نے حصولیابیوں کوبیان کرنے کے ساتھ ساتھ مسائل بھی سامنے لائے۔ریاستی صدر سجادصادقنے تمام اضلاع وصوبائی صدورکوہدایت دی کہ وہ تنظیم کومزیدفعال ومتحرک بنائیں اورماہانہ میٹنگوں کے انعقادکویقینی بنائیں ۔مطالبات سے متعلق سجادصادق نے ان کے جلدازالہ کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے صوبائی صدرجموں محمدفاروق ملک اورضلع صدرجموں کلیم احمد کا سیشن کے خوش اسلوبی سے انعقادکیلئے شکریہ اداکیا۔