عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // پولیس نے پٹن میں ایک خصوصی کارروائی کے دوران قابل اعتراض مواد اور گولہ بارود کے ساتھ ایک شہری کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق محمد مقبول ڈار عرف جاوید ڈار ساکن نیو کالونی سریور پورہ پٹن کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ پٹن میں درج ایک کیس کے سلسلے میں یہ چھاپہ مارا گیا ۔ تلاشی آپریشن کے دوران پولیس نے مذکورہ مقام سے کالعدم تنظیم نیشنل فرنٹ سے وابستہ پوسٹر اور AK-47گولہ بارود کے 20 راؤنڈ برآمد کئے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لیکر مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس نے کہاکہ بازیافت کی نوعیت کے پیش نظر اضافی دفعات یو اے پی اے کی دفعہ 23 اور آرمز ایکٹ کی دفعہ کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا۔