سرینگر/شمالی کشمیر کے پٹن میں جمعہ کو ایک نوجوان دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا جبکہ تین دیگر کو داخل اسپتال کیا گیا ۔
یہ واقعہ پٹن کے بران نامی گائوں میں پیش آیا جہاں چار افراد ، جو ایک ہی کمرے میں سوئے ہوئے تھے، کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔
بلاک میڈیکل آفیسر پٹن کے مطابق چار افراد کو اُن کے اسپتال میں لایا گیا جو بے ہوشی کی حالت میں تھے۔
اُنہیں سب ڈسٹرکٹ اسپتال پٹن منتقل کیا گیا جہاں اُن میں سے ایک کو مُردہ قرار دیا گیا۔
مرنے والے کی شناخت 13سالہ ہارون رشید کے طور کی گئی ہے۔
بلاک میڈیکل آفیسر پٹن کے مطابق ہارون کے مرنے کی وجہ کمرے میں گیس ہیٹر سے دم گھٹنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دیگر تین کو علاج کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔