بارہمولہ+کپوارہ //پٹن کے ہانجی ویرہ علاقے میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں باپ اور اس کا بیٹا لقمہ اجل بن گئے جبکہ کپوارہ سڑک حادثے میں ایک موٹل سائیکل سوار کی موت واقعی ہوئی۔ سنیچر کو ایک تیز رفتار بس زیر نمبر JKO1C-0782 نے سرینگرجانے والی ایک آٹو گاڑی زیرنمبر JKO1J-6169 کو شدید ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اس میں سوار اوم کار سنگھ ساکنہ آلوچی باغ سرینگر موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا جبکہ اس کا بٹیا راج پال سنگھ شدید زخمی ہواجو بعد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔باپ ،بیٹے کی المناک سڑک حادثے میں موت کی خبر جونہی اُن کے گھر آلوچی باغ سرینگر پہنچ گئی تویہاں صف ماتم بچھ گئی۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی ۔ادھر نگری کپوارہ میں شام گئے دیر سڑک کے ایک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہندوارہ گوشی سڑک پر نگری کے نزدیک ایک تویرا گاڑی نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائکل سوار سمیت دو زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور سب ضلع اسپتال کپوارہ میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا تاہم ڈاکٹروں نے محمد شفیع میر ساکن عشپورہ قاضی آباد کو سرینگر منتقل کیا مزکورہ زخمی زخموں کی تاب نالاکر اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ بیٹھا۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔