بارہمولہ /الطاف بابا/بارہمولہ پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ اس نے پٹن علاقے میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک سرگرم گروپ کو بے نقاب کیا ہے۔ ا س سلسلے میں تین افرادکی گرفتار عمل میں لائی گئی۔ پولیس کے مطابق جن تین افرادکو حراست میں لیا گیا ہے وہ نوجوانوں کو جنگجویت میں شامل ہونے کی طرف راغب کرنے کا کام بھی کرتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروپ حزب الجاہدین کے کمانڈر پرویز وانی عرف مبشر ساکن گگلورہ ہندوارہ کی سربراہی میں کام کررہا تھا ۔گروپ میں شامل انصارللہ تانتر ے ولد محمد منور تانترے ساکن رئے پورہ پلہالن ،عبدالرشید بٹ ولد سناوللہ بٹ ساکن منی پورہ سوپور اور معراج الدین کاک ولد نذیر احمد کاک ساکن اندر گام پٹن کو گرفتار کیا گیا ۔ گرپ میں شامل عبدالرشید بٹ جو کہ اسی سال مئی کے مہینے میں پاکستان کا دورہ کرچکا ہے نے خالد بن ولید نامی کیمپ میں اپنی عسکری تربیت حاصل کی ہے ۔پولیس کے مطابق اس شخص نے نئی دلی میں قایم پاکستانی ہائی کمشن سے علیحد گی جماعت کی سفارش پر ویزاحاصل کیا تھا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے افرد کی تحویل سے کچھ ہتھیار اور ایک لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کیا گیا ۔