سرینگر/شمالی کشمیر کے سنگھپورہ پٹن علاقے میں منگل کو ایک بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ بی ایس ایف اہلکار کا تعلق 70ویں بٹالین سے تھا۔
گرواہ ،جھارکنڈ کے رہنے والے بی ایس ایف اہلکار کے ساتھیوں نے گولی چلنے کی آواز سنتے ہی اسے نزدیکی فوجی اسپتال پہنچایا جہاں اُسے مردہ قرار دیا گیا۔
یہ آج دن میں فورسز اہلکار کی خود کشی کا دوسرا واقعہ تھا۔
اس سے قبل صبح شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں ایک فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا