بارہمولہ //پٹن مےںجمعہ کو تاجروںاور مقامی لوگوں نے بجلی کی عدم دستےابی کے خلاف سرینگر مظفر آباد شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دےا جس کے نتےجے مےں کافی دےر تک ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی ۔مظاہرین نے محکمہ بجلی کے خلاف نعرے بازی کی ۔انہوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے بتاےا کہ لوگ بجلی کی آنکھ مچولی سے تنگ آچکے ہےں جس سے وہ شدےد پرےشانوں مےں مبتلا ہوگئے ہےں کےونکہ محکمہ کی طرف سے مرتب کردہ شیڈول کے مطابق بھی بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔مظاہرےن کا کہنا ہے کہ اگر چہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو اس بارے مےں مطلع کےا تھا تاہم معاملہ کی طرف کوئی دھےان نہےں دےا ۔احتجاجی لوگوں نے سرکار اور محکمہ بجلی کے علیٰ حکام سے مطالبہ کےا ہے کہ وہ جلد از جلد بجلی سپلائی مےں بہتری لاےں تاکہ لوگوں کو درپےش مشکلات سے نجات مل سکے۔احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے شاہراہ پر دےر گئے تک ٹریفک کی نقل و حمل مےں خلل پڑا جس کے بعد تحصیلدار پٹن سےدفہےم ، ایس ایچ او محمد سےلم جائے موقعہ پر پہنچنے اورمظاہرین کویقین دلاےا کہ وہ اس معاملے کو علیٰ حکام تک پہنچائےں گے جس کے بعد مظاہرےن پر امن طور منتشر ہوئے۔