بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کے حبک ٹینگوپٹن میں لوگوں نے بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے محکمہ پی ڈی ڈی اور پی ایچ ای پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پچھلے کئی روز سے پانی کی شدید قلت ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے کی آباد ی کے لوگ ندی نالوں کاگندے پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیںجس سے مہلک اور خطرناک بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطر ہ لاحق ہے۔ مظاہرین نے کہاکہ علاقے میں کئی روز سے بجلی بھی غائب ہے جس کی وجہ سے مقامی آباد ی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مظاہرین نے کہاکہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکموں کو اس بارے میں آگا کیا تاہم انہوں نے اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا ۔انہوں نے علیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں جلد از جلد پانی اور بجلی کی سپلائی کو یقینی بنائے تاکہ لوگوں کو مشکلات سے نجات مل سکے۔