بارہمولہ// شمالی قصبہ پٹن میں فوج اور پولیس نے بدھ کی شام کو مشترکہ کاروائی کے دوران ایک بالائی زمین ور کر سمیت3افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ضبط کر نے کا دعویٰ کیا گیا ۔ فوج کے 29آر اار اور ایس او جی نے پٹن کے زنگم پل کے نزدیک ناکے کے دوران 3افراد کی گر فتاری عمل میں لائی جن میں ایک بالائی ورکر شامل ہے جن کی شناخت بالائی ورکرمیسر ماجد بٹ ولد عبدالماجد بٹ ساکنہ سر واری پورپٹن،مظفر احمد ہرا ولد غلام محمد ہرا اور بشیر احمد بٹ ولد منور بٹ کے بطور کی گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کیا گیا جس میں ایک اے کے 47رائفل 2میگزین ،گولیوں کے60راونڈ ،ایک چینی ساخہ پستول،ایک میگزین اور اسکی 4گولیاں شامل ہے ۔