سرینگر//پولیس حکام نے سنیچر کو دو اہلکاروں کو معطل کرکے شمالی کشمیر کے ایک تھانہ ایس ایچ او کیخلاف تحقیقات شروع کی ہے۔یہ کارروائی اُس ویڈیو کے بعد عمل میں لائی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور جس میں قتل کے ایک کیس کے سلسلے میں ملزمان سے ”غیر پیشہ ورانہ“ طریقے سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
شمالی کشمیر کے پٹن علاقے میں رواں برس ماہ مارچ میں ایک شہری کے قتل کے الزام میں مقتول کی بیوی اور اس کے مبینہ عاشق کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو مذکورہ قتل کیس کے ملزمان کی پوچھ تاچھ سے متعلق ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ”پوچھ تاچھ غیر پیشہ ورانہ طریقے “کی ہے۔
پولیس کے مطابق فی الحال دو اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے اورمتعلقہ ایس ایچ او کیخلاف تحقیقات شروع کی گئی ہے۔