یواین آئی
نئی دہلی// بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان حکومت کی جانب سے ان ایندھن پر اسپیشل ایڈیشنل ایکسائز ڈیوٹی (ایس اے ای ڈی) میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرنے کے باوجود، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج گھریلو سطح پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر پر رہا۔تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی معروف کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہونے کے ساتھ ہی ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر پر رہا۔حکومت نے پیر کو پیٹرول اور ڈیزل پر خصوصی اضافی ایکسائز ڈیوٹی (ایس اے ای ڈی) میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا لیکن عام صارف پر اس اضافے کا اثر نہیں پڑے گا۔ یہ فیصلہ تیل کی عالمی قیمتوں میں جاری اتار چڑھاؤ اور ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جوابی ٹیرف کے اعلان کے درمیان کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ 08 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔عالمی سطح پر امریکی خام تیل ہفتے کے آخر میں 2.35 فیصد بڑھ کر 61.48 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔