نئی دہلی//یواین آئی// بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیوں میں استحکام رہنے کے باوجود گھریلو بازارمیں کل نویں دن لگاتار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے ۔ ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل میں 25-25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیا ہے ۔