نئی دہلی// ایک دن کے وقفے کے بعد جمعہ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ کیا گیا ۔ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول کی قیمت میں 29 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 36 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔
ان دنوں، دونوں ایندھن کی قیمتیں تاریخی اونچائی پر ہیں اور ہر روز نئے ریکارڈ بنائے جارہے ہیں آج کے اضافے کے بعد دہلی میں ڈیزل بھی 83 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا ہے جبکہ ممبئی میں یہ پہلی بار 90 روپے فی لیٹر کے پار پہنچ گیا۔
چنئی میں پٹرول پہلی بار 94 روپے فی لیٹر کے اوپر پہنچ گیا۔