پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں چار دن بعد پھر کم

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
نئی دہلی// عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری رہنے کے درمیان گھریلو سطح پر چار دن مستحکم رہنے کے بعد منگل کو پٹرول 22 پیسے اور ڈیزل 23 پیسے فی لیٹر سستا ہوا۔
 دہلی میں پٹرول فی لیٹر 22 پیسے کم ہو کر 90.56 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل 23 پیسے کم ہو کر 80.87 روپیے فی لیٹر ہو گیا۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق جمعہ کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں آج تیزی دیکھی گئی ہے۔ لندن برینٹ کروڈ 65 ڈالر فی بیرل کو عبور کر گیا ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *