بارہمولہ //ٹنگمرگ بارہمولہ کے چھاندل وانی گام علاقے میں پُل کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دارہامہ اور چھاندل وانی گام کے درمیان ایک لکڑی کا عارضی پُل2014 کے سیلاب کے دوران ڈھ گیا ۔جس کے بعد اُس وقت کے صوبائی کمشنر نے اس علاقے کا دورہ کیا تھا اور لوگوںسے وعدہ کیا تھا کہ یہاں ایک پُل تعمیر کیا جائے گا تاہم وہ وعدہوفا نہیں ہوا۔ اس پل کی عدم موجودگی سے نہ صرف دارہامہ اور چھاندل بلکہ آس پاس کے کئی دیہات کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے ۔لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ دارہامہ اور چھاندل وانی گام کے درمیان جلد از جلد ایک پُل تعمیر کیا جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے چھٹکارا مل سکے ۔