Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

پوگل پرستان کے نرتھیال کی گوجر بستی دو مہینے سے بجلی کے بغیر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 12, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
بانہال // ضلع رام بن میں محکمہ بجلی کی عدم توجہی اور صارفین کے تئیں محکمہ بجلی کی لاپرواہی کی وجہ سے گوجر بستی نرتھیال پنچایت بلیہوت تحصیل اکڑال ضلع رام بن کا علاقہ پچھلے ڈیڑھ مہینے سے بجلی کے بغیر ہے اور تقریبا دو ماہ پہلے خراب ہوا ٹرانسفارمر کو ابھی تک ٹھیک کرنے کے اقدمات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ ویسے بھی تحصیل اکڑال ، پوگل پرستان کے بیشتر علاقوں پوگل پرستان ، سینا بتی ، آلنباس ، مگرکوٹ اور رامسووغیرہ کے صارفین بجلی کو شکایت ہے کہ علاقہ پوگل پرستان ، سینا بتی اور النابس وغیرہ کے علاقوں میں بجلی محکمہ کی طرف سے بجلی کی سپلائی کو یقینی اور باقاعدہ بنانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں اور لوگوں کی خدمت کے عوض ہر مہینے لاکھوں روپئے کی تنخواہیں خزانہ عامرہ سے وصولنے والے محکمہ بجلی کے ملازمین لمبی تان جا سوئے ہیں۔ تحصیل پوگل پرستان کی ایک پنچایت نرتھیال کے سینکڑوں کنبے حلقہ انتخاب رام بن کا حصہ ہیں اور دو تحصیلوں اور ممبران اسمبلی کے انتظاموں میں بٹ جانے کی وجہ سے تحصیل اْکڑال پوگل پرستان کے اِن علاقوں میں بجلی کا بحران ایک عام سی بات ہے اور لوگ ہفتوں تک گھپ اندھیروں میں ڈوبے رہتے ہیں۔ جبکہ اس علاقے کا سب ڈویژن بجلی بانہال میں واقع ہے اور زمینی سطح پر کام کرنے والا عملہ اپنا فرض ادا کرنے میں سخت کوتاہی کررہا ہے جس کی وجہ سے تحصیل اکڑال ، پوگل پرستان کے علاقوں میں ہفتوں تک بجلی کا پتہ ہی نہیں ہوتا ہے۔ چودھری عبدالطیف کی قیادت میں مقامی لوگوں کے ایک وفد نے کشمیرعظیٰ کو بتایا کہ علاقہ نرتھیال پنچایت بلیہوت بی کی گوجر بستی پچھلے ڈیڑھ مہینے سے بھی زائد عرصے سے بجلی کے بغیر ہے ، کیونکہ اس علاقے کا  25 کلو واٹ کا ٹرانسفارمر ڈیڑھ مہینے پہلے جل چکا ہے لیکن محکمہ بجلی کے حکام کوئی اقدام کرنے کے بجائے چپ چاپ عوام کو مشکلات میں گھیرا دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی کے نام سے منسوب دیہی علاقوں میں بجلی پہنچانے کی اسکیم کے تحت نرتھیال کے علاقے کو 2012 میں بجلی نصیب ہوئی تھی اور تب سے اب تک یہاں نصب 25 کلوواٹ کا ٹرانسفارمر چھ مرتبہ جل چکا ہے اور ہر بار لوگ اسے اپنے کاندھوں پر اْٹھاکر کئی کلومیٹر دور مفت میں سڑک تک پہنچا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو مہینے کا عرصہ مکمل ہونے کے باوجود بھی نہ محکمہ بجلی سب ڈویژن بانہال کی طرف سے اور ناہی ممبر اسمبلی رام بن کی طرف سے اس علاقے میں بجلی کی بحالی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے جبکہ بجلی کے بغیر ہی غریب اور سادھ لوح صارفین سے بجلی فیس ہر ماہ وصولی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں محکمہ بجلی کے ایک اہلکار سے کئی بار بات کی مگر انہوں نے علاقے میں بجلی کی بحالی کے بجائے لوگوں سے کہا کہ جب تک وہ جلے ہوئے ٹرانسفارمرکو مفت میں سڑک تک نہیں پہنچائیں گے تب تک نیا ٹرانسفارمرنہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے گورنز اور ضلع انتظامیہ رام بن سے معاملہ میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ بجلی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر سب ڈویژن بانہال راجیش پانڈو نے بات کرتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ تحصیل اکڑال پوگل پرستان کے دور دراز کے علاقے کا یہ معاملہ ابھی تک ان کی نوٹس میں نہیں لایا گیا ہے اور انہوں نے میڈیا سے یہ جانکاری ملنے کے فورا بعد خراب ٹرانسفارمر کو وہاں سے لے جانے اور نرتھیال کی گوجر بستی میں نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں جلد ہی بجلی بحال کی جائے گی ۔  
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سرنکوٹ پونچھ میں ملی ٹینوں کی کمیں گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد : پولیس
تازہ ترین
کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ
تازہ ترین
گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو
تازہ ترین
ٹرمپ کے ٹیرف کے سامنے مودی کا جھکنا یقینی: راہل
تازہ ترین

Related

خطہ چناب

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا

July 5, 2025
خطہ چناب

کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس

July 5, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

اے ای ای جل شکتی پرویز احمد وانی لاپتہ، گاڑی دریائے چناب کے قریب برآمد

July 4, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

ڈوڈہ میں دلخراش سڑک حادثہ ، وی ایل ڈبلیو از جان

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?