عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کرائم برانچ کشمیر کے اقتصادی جرائم ونگ نے “سیفائن نیچرل نٹ” کی فراہمی کے بہانے پونے میں مقیم ایک شخص کیخلاف دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے، جس نے سرینگر کے ایک شہری کو 46.90 لاکھ روپے کا چونا لگایا تھا۔کرائم برانچ کشمیر کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی ،جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ پونے میں مقیم ایک شخص نے ڈی کے نامی فرم کا مالک ہونے کا دعوی کیا۔ انٹرپرائزز نے شکایت کنندہ سے رابطہ کیا اور “سیفائن نیچرل نٹ” کی فراہمی کا یقین دلایا۔تاہم، پیشگی ادائیگی حاصل کرنے کے باوجود، کنسائنمنٹ کبھی نہیں پہنچایا گیا، اس طرح شکایت کنندہ کو 46.90 لاکھ کا دھوکہ دیا گیا۔شکایت کی وصولی کے بعد، اقتصادی جرائم ونگ (کرائم برانچ کشمیر)میں ابتدائی انکوائری شروع کی گئی۔ تحقیقات کے دوران، پہلی نظر میں یہ بات سامنے آئی کہ مبینہ سپلائر نے دھوکہ دہی کے ذریعے سپلائی کا جھوٹا آرڈر دیا اور انٹرپرائزز “سیفائن نیچرل نٹ” کے ایک جائز سپلائر کے طور پرڈی کے فرم کے بارے میں غلط بیانی کی۔اس طرح ملزم کی جانب سے کی گئی کارروائیاں پہلی نظر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے سیکشن 66(D) کے ساتھ آئی پی سی کی دفعہ 420 کے تحت قابل سزا جرم ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔اس کے مطابق، نوٹس لیا گیا ہے اور جرائم ونگ کرائم برانچ میں باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔