عظمیٰ نیوز ڈیسک
پونے//مہاراشٹر کے پونے میں ایک ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ اس میں پائلٹ سمیت 4 افراد سوار تھے اور سبھی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ اس حادثہ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر ایک سنسان علاقہ میں گرتا ہے جس کے بعد وہاں آگ کے کچھ شعلے دکھائی پڑتے ہیں۔ اس حادثہ کی جو تصویریں سامنے آئی ہیں ان میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ اِدھر اُدھربکھرا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر ایک پرائیویٹ ہوابازی کمپنی کا تھا جس نے ممبئی سے حیدر آباد کے لیے پرواز بھری تھی۔ جب ہیلی کاپٹر پونے سے گزر رہا تھا تو اچانک حادثہ کی زد میں آ کر زمین پر آ گرا۔ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ اور دو دیگر مسافروں کے سوار ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ دونوں پائلٹ محفوظ ہیں اور انھیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔