ممبئی// جیو نے پونے کے شہریوں کیلئے بدھوار کوجیو ٹرو 5 جی کی خدمات کے آغاز کا اعلان کرتے ہوء ے ایک جی بی پی ایس رفاترکے ساتھ ان لمیٹڈ 5 جی ڈیٹا کی شروعات کی۔جیو نے شہر میں ٹرو 5 جی بیٹا سروس شروع کی ہے، جس کے تحت شہر کے بیشتر حصوں میں اسٹینڈ اسٹون ٹرو 5 جی نیٹ ورک دستیاب کرایا گیا ہے، تاکہ جیو کے صارفین اچھی کوریج اور جدید ترین ٹرو 5 جی نیٹ ورک سے لطف اندوز ہو سکیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جیو کے ترجمان نے کہا، 12 شہروں میں جیو ٹرو 5 جی سروسز کے آغاز کے بعد، صارفین کی ایک بڑی تعداد نے جیو ویلکم آفر کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے، ان کے تجربے اور فیڈ بیک نے ہمیں دنیا کا جدید ترین 5جی نیٹ ورک بنانے میں مدد کی ہے۔اندازوں کے مطابق، جیو ٹرو 5 جی نیٹ ورک پہلے ہی جیو کے 4G نیٹ ورک سے کئی گنا زیادہ ڈیٹا استعمال کر رہا ہے۔ ڈیٹا کے تجربے کی رفتار اور لیٹنسی ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ تقریباً 500 سے 1Gbps کی ڈیٹا کی رفتار مل رہی ، ایسی تیز رفتار کے اعداد و شمار سے واضح ہے کہ ٹرو 5 جی نیٹ ورک زندگی کے ہر شعبہ میں استعمال ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پونے میں طلباء کی ایک بڑی تعداد ہے اور اسے ملک کا آئی ٹی مرکز بھی کہا جاتا ہے، پونے کا آٹوموبائل اور مینوفیکچرنگ میں بھی بڑا مقام ہے۔ جیو ٹرو 5 جی واقعی پونے کے لوگوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔23 نومبر سے شروع ہوا جیو ویلکم آفر پونے کے سبھی جیو یوزرس کو بغیر کسی اضافی خرچ کے ان لمیٹڈ ڈیٹا کے ساتھ 1 جی بی پی ایس تک کی سپیڈ کا تجربہ کرنے کیلئے مدعو کررہا ہے۔