پونچھ //ہندوپاک کے درمیان پچھلے کئی برسوںسے جاری تجارت کے تحت چکاں دا باغ سے تیس مال بردار ٹرک حد متارکہ کے آر پار ہوئے ۔حکام نے بتایاکہ اٹھائیس ٹرک مختلف قسم کا سامان لیکر ہندوستان سے پاکستان کیلئے روانہ ہوئے جبکہ پاکستانی اطراف سے دو ٹرک اشیاء لیکر پونچھ پہنچے ۔ذرائع کاکہناہے کہ پاکستانی حکام کی طرف سے پچھلے کچھ عرصہ سے بھیجے جانے والے ٹرکوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے ۔کسٹوڈین ایل او سی ٹریڈ سنٹر تنویر احمد نے بتایاکہ ہندوستان کی طرف سے اٹھائیس مال بردار ٹرکوںکو اُس پار بھیجاگیاہے جبکہ وہاںسے دو ٹرک یہاں آئے ہیں ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوپاک کے درمیان ہفتے میں چار دن یعنی منگل سے لیکر جمعہ تک تجار ت ہوتی ہے ۔