پونچھ// مرکزی سرکار کی جانب سے کسانوں کی بہبود کے لئے کئی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں۔اس سلسلہ میں پونچھ میں بھی محکمہ زراعت کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر وگوجر بکروال ایڈوائزری بورڈ کے ریاستی ممبر چوہدری خلیل احمد،ویجی لینس کمیٹی کے ممبر جعفرید احمد، گوجر بکروال ایڈوائزری بورڈ کے ممبر محمد شفیع، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی سکریٹری سنیل گپتا اور سینئر لیڈڑ پردیپ شرما نے مختلف علاقہ سے آئے ہوئے ایس ٹی کسانوں میں بیس بیس کلو بیچ( Seed) تقسیم کئے۔خلیل احمد نے بتایا کہ اس سے قبل بھی مرکز کی جانب کسانوں کے لئے یہ اسکیم چلائی جا رہی تھی لیکن زمینی سطح پر کسانوں کو اس کا فائدہ نہیں پہنچ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سامنے یہ بیچ کسانوں میں تقسیم کرنے کا انکامقصد ہے کہ لوگ ان اسکیموںکے سلسلہ میںبیدار ہوں اور ان کا فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے وزیر اعظم ہند کا اس طرح کی اسکیمیں چلانے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ درج ذیل طبقہ جات کی عوام کی بہبود کے سلسلہ میںاس طرح کی مزید اسکیمیں چلائیں گے۔