محتشم احتشام
پونچھ//جموں و کشمیر علیگ سوسائٹی (رجسٹرڈ) اور پیر پنچال فاؤنڈیشن برائے امن و ہم آہنگی (رجسٹرڈ) نے پونچھ کے ممتاز معالج ڈاکٹر جوگندر سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ تنظیموں نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ ڈاکٹر جوگندر سنگھ نہ صرف ایک ماہر طبیب بلکہ انسان دوستی، خدمتِ خلق اور پیشہ ورانہ دیانت کے پیکر تھے۔بیان میں مرحوم کو ایک قابل، مخلص اور عوام دوست شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی وفات سے خطہ پیر پنچال خصوصاً ضلع پونچھ ایک ہمدرد اور باصلاحیت طبی ماہر سے محروم ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر جوگندر سنگھ، جنہیں مقامی سطح پر ان کی انسانیت نوازی اور خدمتِ عوام کے باعث بے حد احترام حاصل تھا، سابق آئی جی پولیس شری برکت سنگھ آزاد کے چھوٹے بھائی تھے۔مشترکہ تعزیتی پیغام میں کہا گیا کہ ہم ڈاکٹر جوگندر سنگھ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ربِ کریم ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔اس موقع پر متعدد ممتاز شخصیات نے بھی مرحوم کے اہلِ خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ان کے انتقال پر تعزیت کرنے والوں میں محمد امین انجم آئی جی پولیس ریٹائرڈ، اے۔ کیو۔ منہاس (آئی جی پولیس ریٹائرڈ، نثار احمد آئی جی پولیس ریٹائرڈ، گلزار احمد قریشی ڈائریکٹر ریٹائرڈ، جی ایخواجہ ڈپٹی کمشنر ریٹائرڈ، ڈاکٹر لطیف حسین کاظمی سابق چیئرمین شعبہ فلسفہ، اے ایم یو علیگڑھ، پروفیسر ڈاکٹر محمد زمان سابق پرنسپل، حسین احمد صدیقی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈاکٹر حسیب مغل آئی پی ایس، ڈی آئی جی، پروفیسر بشیر احمد، ڈاکٹر شفیق رفیقی، محمد مشتاق خان ایڈووکیٹ، محمد رشید قریشی سابق ایم ایل سی، ڈاکٹر وسیم باری، ڈاکٹر غلام نبی ڈار، ڈاکٹر سید اصغر علی، ڈاکٹر جہانگیر اقبال تانترے، ڈاکٹر آزاد حسین لون، پروفیسر ضمیر مرزا، ڈاکٹر شمیعم آزاد، ڈاکٹر منیر حسین، ڈاکٹر ماروف خان اور درجنوں ممتاز تعلیمی، انتظامی اور سماجی شخصیات شامل تھیں۔ علیگ سوسائٹی اور پیر پنچال فاؤنڈیشن کے ارکان نے عزم ظاہر کیا کہ ڈاکٹر جوگندر سنگھ کی انسان دوستی، پیشہ ورانہ دیانت اور امن دوستی کے مشن کو آگے بڑھایا جائے گا۔