پونچھ// قصبہ پونچھ کے وارڈ نمبر13کی سڑک کی خستہ حالت ہے جس کی مرمت پچھلے کئی برسوں سے نہیں ہوئی ۔روڈ کی موجودہ حالت کسی نالے کی مانند ہو گئی ہے جس پر سے گزرنا عوام کی لئے دشوار ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ یہ سڑک سینڈی گیٹ پونچھ کی جانب سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے دفتر اور گرلز ہائر سکنڈری اسکول شیش محل کو جاتی ہے ۔محلہ کے ایک مقامی شخص سید مشکور حسین شاہ نے بتایا کہ وہ بارہا اس حوالے سے ضلع انتظامیہ کو شکایت کر چکے ہیں کہ ان کے محلہ کی سڑک کی مرمت کر کے اس پر تار کول بچھایا جائے لیکن کوئی سنوائی نہیں ہورہی ۔انہوں نے کہا کہ سینڈی گیٹ پونچھ کی جانب سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے دفتر اور گرلز ہائر سکنڈری اسکول شیش محل پونچھ کی جانب جانے والی اس سڑک پر ہزاروں کی تعدا میں لوگوں کا آنا جانارہتاہے جن میں عمر رسیدہ لوگ بھی شامل ہوتے ہیں جو دھکے دھکے کھاکھاکر اپنی اپنی منزل کو پہنچتے ہیں ۔انہوںنے مزید بتایاکہ شیش محل سکول میں زیر تعلیم طالبات کو بھی مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ۔انہوں نے کہا کہ پونچھ میں اکثر سڑکوں اور گلیوں پر ٹائلیں بچھائی گئی ہیں لیکن ابھی بھی کچھ اہم راستے ایسے ہیں جو حکام کی نظروں سے اوجھل بنے ہوئے ہیں ۔