عشرت حسین بٹ
منڈی// گزشتہ دو روز سے جہاں پورے جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور برف باری ہو رہی ہے وہیں بدھ کو ضلع پونچھ کے متعدد علاقوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رہا اور بعد دوپہر ضلع کی تحصیل منڈی کے متعدد علاقوں میں قہر انگیز ژالہ باری ہوئی ایک گھنٹے سے زیاد ہونے والی ژالہ باری کی وجہ سے جہاں عام لوگوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی وہیں لوگوں کی املاک کو بھی نقصانات پہنچنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں بتا دیں کہ تحصیل منڈی کے ساوجیاں بیدار بلنائی گھڑیاں لورن اور پلی رہ علاقوں میں بدھ بعد دوپہر شدید ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کو نقصانات پہنچے ہیں وہیں تحصیل کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس کی وجہ سے سردی میں مزید اضافہ ہوا۔
شدید بارش سے اڑائی منڈی میں لینڈ سلائیڈنگ
دو گھنٹے تک سڑک ٹریفک آمد و رفت کے لئے بندرہی
عشرت حسین بٹ
منڈی// موسلادھار بارش کے باعث پونچھ ضلع کی تحصیل منڈی کے اْڑائی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے منڈی اْڑائی سڑک گاڑیوں کی آمد ورفت کے لئے دو گھنٹے تک بند ہو گئی جس کی وجہ سے اس سڑک پر سفر کرنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں انتظامیہ کی جانب سے سڑک سے ملبہ ہٹایا گیا اور سڑک کو ایک مرتبہ پھر گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا وہیں انتظامیہ نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے منڈی آڑائی سڑک پر آڑائی لھٹہ مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے اگر چہ کچھ وقت تک سڑک پر ٹریفک جام ہوا مگر کچھ ہی وقت کے بعد سڑک سے ملبہ ہٹا لیا گیا اور سڑک کو ٹریفک آمد و رفت کے قابل بنا لیا گیا۔